پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پورے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے مشکل وقت میں تحریک انصاف ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی حکومت بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، امپورٹڈ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ غریب عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک دن بدن بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے فوری نئے انتخابات اشد ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے۔
عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران پے در پے ناکامیوں کے بعد اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے ہیں، پارٹی فنڈ کے حوالے سے الیکشن کمیشن تینوں پارٹیوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنائیں، امپورٹڈ کرپٹ حکمرانوں پر کوئی ملک اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
