
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو دکھی کر دیتی ہیں۔
تھائی لینڈ کے نیشنل پارک کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ ایک گڑھے میں گرا شور مچا رہا ہے، اور ہتھنی اپنے بچے کو روتا دیکھ کر بےہوش ہو گئی۔
ویڈیو میں نیشنل پارک کی ریسکیو ٹیم بے ہوش ہتھنی کو کرین کی مدد سے باہر نکال کر ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ہتھنی کے بچے کو بھی گڑھے سے نکالنے کے لیے مدد کی۔
عملے نے مصنوعی تنفس دے کر ہتھنی کی زندگی بچائی جبکہ بچے کی موجودگی کو محسوس کر کے ہتھنی ہوش میں آگئی۔
اس ویڈیو میں نیشنل پارک کے عملے کو بھی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News