Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل فلسطین تنازعہ، واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

Now Reading:

اسرائیل فلسطین تنازعہ، واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے لیکن جوہری مذاکرات پر ایران کے ردعمل کا ہمیشہ کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لاپڈ کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے معلوم ہو کہ دنیا طاقت کا استعمال کرے گی۔اسرائیل نےعرب ممالک سے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے۔ ایران کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا بہترین حل دو ریاستی حل ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔

Advertisement

یاد رہے، امریکی صدر جو بائیڈن بطور صدر  پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل میں موجود ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے میڈل آف آنر بھی وصول کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر