Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت جلد اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ (ن) لیگ سے واپس لیں گے، پرویز الہیٰ 

Now Reading:

بہت جلد اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ (ن) لیگ سے واپس لیں گے، پرویز الہیٰ 
پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف  بلند ہے، ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔

   چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے، حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے، سپریم کورٹ تقرر ، تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری فنڈز کا نوٹس لے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہم 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے، ن لیگ والے دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر