Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریک حیات کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو ان عادات کواپنائیں

Now Reading:

شریک حیات کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو ان عادات کواپنائیں

نکاح کی صورت میں دو افراد کے درمیان دنیا کا مقدس ترین رشتہ قائم ہوتا ہے اور اس طرح دو مختلف خیالات اور احساسات رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے سب سے قریب ترین دوست اور ہمسفر بن جاتے ہیں۔

لیکن ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ دونوں شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہ یا سال بعد یہ تعلق ایک ایسے نہج پر پہنچ جاتا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ اسے کس طرح آگے بڑھایا جائے۔

نئے سفر کے آغاز کے ساتھ ہی تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس رشتے کو آپ چند چھوٹی چھوٹی باتوں اور عادات  سے ایک نئے رنگ میں ڈھال سکتے ہیں یا شریک حیات کو احساس دلا سکتے ہیں کہ آپ کو ان کی کتنی پرواہ ہے۔

 چند سادہ مگر حیران کن عادات اپنا کر آپ اپنی شریک حیات کے چہرے پر مسکراہٹ لاسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

گھر کا کوئی کام کردینا

Advertisement

اچانک گھر کا کوئی کام کردینا آپ کے شریک حیات کو خوشگوار حیرانی میں ڈال سکتا ہے۔

میسج کے بجائے فون کردیں

موجودہ دور میں اکثر لوگ بات کرنے پر ٹیکسٹ میسج کو ترجیح دیتے ہیں مگر کال کرنا اس کے مقابلے میں دل جیتنے کا زیادہ اچھا طریقہ ہے۔

کہیں جانے کا منصوبہ خود بنائیں

کسی جگہ کھانے کے لیے جانے یا فلم دیکھنے سمیت کسی بھی اس طرح کے کام پر بحث کرنے کے بجائے خود اس کا منصوبہ بنائیں۔ منصوبہ ایسا بنائیں جو شریک حیات کو پسند آئے۔

شہر سے باہر جانے پر کچھ لانا نہ بھولیں

Advertisement

شہر سے باہر گھومنے یا دفتری امور کے باعث جانا ہو تو، واپسی میں کچھ ایسا ضرور ساتھ لے کر گھر جائیں جو شریک حیات کواحساس دلائے کہ دور ہونے پر بھی آپ کو ان کا خیال تھا ۔

کبھی کبھار پسندیدہ کھانا گھر لے آئیں

اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی بیوی کو کسی مخصوص جگہ کا کوئی پکوان پسند ہے تو وہاں جانے کا موقع ملنے پر اسے لینا نہ بھولیں اور گھر میں غیر متوقع دعوت کردیں۔

 اگر دن خراب گزرا ہے تو کسی چیز سے سرپرائز کریں

ہر ایک کی زندگی میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو بھاری ثابت ہوتے ہیں ، جیسے کام میں کوئی مسئلہ ہوگیا اور کوئی بری خبر مل گئی، توایسے مواقع پر پھولوں کا گلدستہ یا پسندیدہ آئس کریم اچانک مل جائے تو ہوسکتا ہے چہرے پر مسکراہٹ بکھر جائے۔

دوسرے کے پیاروں کے کام آئیں

Advertisement

شادی کا تعلق صرف دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتا ہے اور شوہر ہو یا بیوی، ان کی زندگی میں چند ایسے افراد ضرور ہوتے ہیں جو بہت اہمیت رکھتے ہیں تو ایسے لوگوں کے کام آنے کی کوشش کریں تاکہ شریک حیات خوش رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر