
بکرا عید آتے ہی ہر طرف جانوروں کی رونق لگ جاتی ہے، اور ان سے متعلق ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں جس میں بچھڑا کسی صورت بیوپاری سے نہیں سنبھلتا۔
وائرل ویڈیو میں سفید رنگ کا بیل ایک باڑھے کے میدان میں بھاگ رہا ہے جسے دو بیوپاری سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ وعلیکم اسلام بھئی وعلیکم اسلام قریب لے کر آؤ اسے، دیکھتے ہی دیکھتے دوڑ لگانے والا بیل ویڈیو بنانے والے شخص کے قریب دوڑتا ہوا آ جاتا ہے ۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کے ہاتھ سے موبائل فون گر جاتا ہے، گرنے کے بعد ویڈیو بنانے والا لڑکا بولتا ہے یار تجھ سے ایک بچھڑا نہیں سنبھل رہا یار۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News