
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص مخالفین کو چور کہتا تھا ان کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کیا خبردی، عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ جاکر اس ادارے کے خلاف کیس کریں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق چاہے توعمران خان کو گرفتار کرسکتا ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے اس پر فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News