مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ماربل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے حکومت سے ریلیف کی استدعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ماربل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
وفد نے وزیر خزانہ کو ماربل انڈسٹری کی بہتر پیداوار کیلئے جدید طریقوں کو اپنانے کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں وفد نے ٹیکس مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف کی استدعا کی۔
وزیر خزانہ نے ملکی ترقی میں ماربل انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی پر لیوی ریٹ عائد کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پیش کی گئی۔
اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور کر لی گئی، اٹھارہ جولائی کو گندم کی درآمد کیلئے کھولے گئے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
