
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے اسپیکر کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کو پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے فوری طور پر منظور کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر استعفوں کی منظوری کے حامی نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کامفاہمتی گروپ استعفوں کی منظوری نہیں چاہتا ہے جبکہ مریم نوازگروپ استعفوں کی فوری منظوری کاحامی ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فائل اسپیکر کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News