ریحام خان کا میڈیا میں طویل کیریئر رہا ہے، انہوں نے بی بی سی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان چلی گئیں جہاں وہ ایک معروف نیوز اینکر بن گئیں۔

ریحام خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ایک مشہور خاتون بن گئیں، یہ دونوں کی دوسری شادی تھی جو ایک سال سے کم عرصے میں ختم ہوئی۔

ریحام خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟جس پر انہوں نے کہا کہ خاندان کے ایک فرد نے میرا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ درحقیقت میں دوبارہ شادی کروں گی۔
انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ میرے بھانجے اپنی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھے تو ان کے والد نے ان سے کہا کہ خدا کے لئے شادی کر لو ورنہ تمھاری خالہ تیسری شادی کرلیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ اب تو میں ضرور کروں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
