Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے فاٹا کے اندر ہیلتھ کارڈ بند کردیا ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

حکومت نے فاٹا کے اندر ہیلتھ کارڈ بند کردیا ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے فاٹا کے اندر ہیلتھ کارڈ بند کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22 جولائی تک کے وزیراعلیٰ نے وراثتی شعبدہ بازی کی ہے، وزیراعلیٰ کے پاس ایسے فیصلوں کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ آپ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوں گے، آج سے 80 دن پہلے بجلی کا 12 روپے کا فی یونٹ تھا جو آج 23 روپے کا ہو گیا ہے۔

  میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ عمران خان نے شروع کیا، حکومت نے فاٹا کے اندر ہیلتھ کارڈ بند کردیا ہے، یہ پنجاب کا نہیں پولٹری ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ ہے، ضمنی الیکشن جیت کر 25 مئی کے واقعے پر کمیشن بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ100یونٹ کے گھر یلوصارفین کو فری بجلی فراہم کریں گے، مفت بجلی منصوبے کیلئے100ارب روپے رکھے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ 100 یونٹ گھریلو صارفین کا بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی، گزشتہ6ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں، اگست کے بلوں سے خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔

حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کریں گے، صحت کارڈ کو انصاف کارڈ بنا دیا گیا، آج غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے تو دوائیاں نہیں ملتیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ صحت کارڈ ہوتے ہوئے اپنی جیب سے دوائیاں خریدنی پڑتی ہیں، دن رات محنت کر کے لوکل باڈیز کا قانون منظور کرایا، ڈونلڈ کوکل تک غدار کہنے والے آج معافی مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ کیا کھیل تماشہ ہو رہا ہے، ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی، دوست ممالک سے کروڑوں کی گھڑیاں لے کر پیسے جیب میں ڈال لیے، صوبے میں60 کروڑ کے پلاٹ پر چند کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ کیا، اس کمپنی کی سی ای او فرح خان ہیں۔

 حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ابھی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ بھی آئے گا، آج عالمی مارکیٹ میں گندم ساڑھے5ہزار روپے من سے اوپر چلی گئی، ہم نے50لاکھ ٹن گندم اپنے کسانوں سے خریدی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر