Advertisement
Advertisement
Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی کا موٹاپے سے کیا تعلق ہے؟ جانئیے

Now Reading:

وٹامن ڈی کی کمی کا موٹاپے سے کیا تعلق ہے؟ جانئیے

اگر آپ موٹے ہیں تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ آپ کا زیادہ کھانا پینا ہو، اس کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے جسم میں زیادہ چربی کیوں بنتی ہے اور وزن کیوں بڑھتا ہے۔

کیا وٹامن ڈی کا موٹاپے سے کوئی تعلق ہے؟

کہا یہ جاتا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ موٹے یا فربہ افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔ اور جب ایک تحقیق کی گئی اور اس میں ان خواتین کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دئیے گئے تو ان کا وزن دوسری خواتین کی نسبت تیزی سے کم ہوا۔

اسی وجہ سے یہ بھی پتا چلا کہ اگر جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان کو ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کا بھی استعمال شروع کردینا چاہیے تاکہ ان کو وزن کم کرنے میں آسانی ہو۔

Advertisement

موٹے لوگوں میں وٹامن ڈی ان کی چربی میں جمع ہوجاتا ہے، اس لئے ایسے افراد کو وٹامن دی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تاکہ وہ بھی دوسرے افراد کی طرح فعال ہو سکیں۔

ماہرین کے خیال میں موٹے افراد کو عام لوگوں کی نسبت وٹامن ڈی کی دو سے تین گنا زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ورنہ وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ہڈیوں کی بیماریاں جیسے ہڈیوں کا بھر بھرا پن، ہڈیوں میں مستقل درد،ان کا نرم ہونا، مرگی، دل کے امراض، دانتوں کی تکلیف، بالوں کا گرنا، پٹھوں کی اکڑن، کمزوری، جسم میں درد وغیرہ یہ تمام تکالیف وٹامن ڈی کی کمی کے سبب بھی پیدا ہو سکتی ہیں ۔

اس کے علاوہ بھی ان بیماریوں کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن وٹامن ڈی کی کمی ان میں سے ایک وجہ ہے، اس لئے اگر ان میں سے کوئی بیماری یا تکلیف آپ کو محسوس ہو تو ڈاکتر سے رجوع کریں یا وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروائیں۔

ڈاکٹرضروری سمجھیں گے تو انجیکشن یا سپلیمنٹس سے آپ کی اس کمی کو پورا کروائیں گے یا اگر خوراک یا سن باتھ سے ضروری ہوگا تو اس کا بھی مشورہ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر