
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے جائزہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا فون پر رابطہ ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران رانا ثنااللہ نے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے جائزہ اجلاس وزارت داخلہ میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں وزارت داخلہ سیکیورٹی اداروں کے حکام اور چیف سیکرٹری سندھ بھی برقی رابطے کے ذریعے شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 1194 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، 1271 پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے نارمل قرار دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ لاہورکے 4 صوبائی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں جبکہ 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News