Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آج ایک مرتبہ پھر دوراہے پر کھڑا ہے، علی زیدی

Now Reading:

پاکستان آج ایک مرتبہ پھر دوراہے پر کھڑا ہے، علی زیدی
علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان آج ایک مرتبہ پھر دوراہے پر کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، نون لیگ اپنے پرانے گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر باقاعدہ یلغار کر دی گئی ہے، اب کی بار عملی حملہ کرنے کی بجائے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے زبانی یلغار کی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہذب ملک میں شریف ٹولے کے زیادہ تر اراکین جیل میں ہوتے، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اسکا گینگ کو کئی مرتبہ عمر قید کی سزائیں ہوتیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ان کیخلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابلِ تردید ہیں، لوگ ان سے نہایت پریشان ہیں جن سے یہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کا نظام پر اعتماد تاریخ کی نچلی ترین سطح پر ہے، عمران خان کی شکل میں ان کے پاس امید نہ ہوتی تو صورتحال کہیں زیادہ بگڑ چکی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے امید چھین لو پھر دیکھو حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں، غم غصے میں ڈھلتا ہے تو تباہی لاتا ہے، جڑواں شہروں میں طاقت کے مراکز کو سمجھنا ہوگا کہ عوام مزید دیوار سے لگایا جانا گوارا نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر