 
                                                                              وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ٹانک میں سیلاب زدگان کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقے پائی کے دورے کے دوران انہوں نے ضلع کی پائی اور اماخیل یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 20ملین روپے کا اعلان کیا۔
اسکے علاوہ سیلاب سے منہدم ہونے والے فی گھر کیلئے 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ گھروں کو 1 لاکھ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے شہداء کے ورثاء کو کو 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
انہوں اعلان کیا کہ یونین کونسل پائی کی سیلاب سے حفاظت کیلئے 8 ہزار فٹ حفاظتی بند تعمیر کرائے جائینگے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے ٹانک زام ڈیم سے ٹانک شہر تک 12 کلومیٹر پانی کی پائپ لائن کی بچھائی کیلئے 75 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ٹانک شہر کو 10 ماہ کے اندر صاف پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، صوبائی حکومت سے جتنا ہوسکے گا سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں گے جس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو متاثرین کی فوری بحال کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ محمومد خان نے کہا کہ تمام اعلانات کو فوری عملی جامعہ پہنایا جائیگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 