عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، پرویز الہٰی
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام میں بری طرح ناکام ہوئے اور اب یہ لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی، ق لیگ ارکان کی لوکیشن کے لیے ایک سیل بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے بڑا اچھا بیان دیا کہ ہم الیکشن ہار گئے لیکن حمزہ شہباز اس قابل نہیں کہ سیاست کریں ۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کررہے ہیں لیکن ہم چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو سزا دلوائیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت نے رانا ثباء اللہ کو وزیر داخلہ بنایا لیکن وہ اب ان کے بھی قابو میں نہیں رہا ہے اور مفتاح کو مفتا لگا ہوا ہے جبکہ ان سے ہونا کچھ بھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باوجود حکومت کو کچھ نہیں ملا ہے اور نہ ہی حکومت نے آئی ایم ایف کی اب تک کوئی قسط دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک انہوں نے جو بھی کیا اس سے کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے، یہ لوگ روز اعلانات کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے اور نہ اب تک کوئی تبدیلی چاہیئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو اپنی پچھلی سیاست سے سبق سیکھنا چاہیئے لیکن ان کی عقل میں کوئی بات نہیں آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
