Advertisement
Advertisement
Advertisement

خفیہ پیغامات کو محفوظ رکھنے والی حیرت انگیز انک

Now Reading:

خفیہ پیغامات کو محفوظ رکھنے والی حیرت انگیز انک
خفیہ پیغامات کو محفوظ رکھنے والی حیرت انگیز انک

ہم میں سے اکثرنے دیکھا ہوگا کہ ایک سادہ کاغذ کوجب گرم کیا جاتا ہے تواس پرلکھی تحریرنمایاں ہوجاتی ہے۔ لیکن خفیہ مراسلوں کے لیے خفیہ انک کا استعمال کئی صدیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ہوتا رہا ہے.

رومیوں نے سب سے پہلے پیغامات کوخفیہ رکھنے کا طریقہ ایجاد کرلیا تھا جس کے لیے وہ لیموں وپیازکے عرق کو مختلف کیمیائی مادوں کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔

تاہم امریکی سائنس دانوں نے خفیہ مالیکیول پرمشتمل ایسی روشنائی تیارکی ہے جوانکرپشن KEY، انکوڈڈ (کسی پیغام کو خفیہ الفاظ میں منتقل کرنا) پیغامات اورخفیہ طورپرلکھے گئے خطوط میں استعمال ہونے والی تحریرکومحفوظ کرلیتی ہے۔

سائنس جریدے اے سی ایس سینٹرل سائنس میں شایع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس روشنائی کوٹیکساس یونیورسٹی کے ڈاکٹرایرک اینسلن اوران کے ٹیم نے ایک جدید تیکنک اسٹیگنوگرافی( رمزنویسی) کی مدد سے تیار کیا ہےجو کہ ایک پیغام کے اندردوسرے پیغام کو چھپانے کی پریکٹس ہے۔

 اس منفرد روشنائی کے بارے میں اینسلن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے ایک عام کرپٹو گرافی (خفیہ حروف میں لکھنے کا فَن) کے طریقہ کارکوایڈوانسڈ انکرپشن اسٹینڈرڈ ( اے ای ایس) 256 کریکٹرپرمشتمل ایک سائفر(رمزنویسی) تشکیل دی۔ پھراس سائفرKEY کو 8 اولیگورتھانیز(پولیمر کی ایک قسم) میں انکوڈ کردیا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیمرزکی ایک بہت مخصوص ترتیب ہوتی ہے، اور اس ترتیب کے یونٹس معلومات کو بھی ایک ترتیب سے لے جاسکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے کوئی جملہ حروف تہجی کو ایک ترتیب سے معلومات میں ڈھال دیتا ہے۔

ہرپولیمرتقریبا دس چھوٹے مرکبات بناتا ہے جنہیں مونومرز(ایسا مرکب جو پولیمرائزیشن کے نتیجہ میں ایک پولیمربناتا ہے) کہا جاتاہے۔

درمیان کے 8 مونومرزاس خفیہ KEY کی تفصیلات کومحفوظ کرتے ہیں اوراس میں ہرمونومرزیک طرفہ اس خفیہ کی کے سینتھائزر( مرکب ساز) اورڈی کوڈر(خفیہ پیغام کو ڈی کوڈ کرنا) کے طورپرکام کرتا ہے۔

ایرک کی ٹیم نے روشنائی بنانے کے لیے ان پولیمرزکوآئیسو پروپینول، گلائیسرول اورکاجل میں شامل کیا۔ ریسرچرز نے اس انک کو استعمال کرتے ہوئے ایک خط لکھا اور پھراسے ٹیم کے دوسرے فرد کو بھیج دیا۔ جس نے اس انک کے نمونے حاصل کرنے کے بعد سائفرکی انکرپٹڈ فائل کوان لاک کرنے کے لیے اس KEY کواستعمال کیا۔

اس تحقیق میں شامل ایک ریسرچرکا کہنا ہے کہ روشنائی کے مالیکیولراسٹرکچرمیں پیغام کو خفیہ رکھنے کا تصوربہت ہی دلکش ہے۔

Advertisement

انکرپشن کیا ہے؟

انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی (کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر