
نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
Advertisementایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی بلوچستان ہائی کورٹ کےایڈیشنل ججز تعینات pic.twitter.com/XMxttdxBjC
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 6, 2022
ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی بلوچستان ہائی کورٹ کےایڈیشنل ججز تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News