Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکانداروں پر اضافی ٹیکس اور بجلی کا شارٹ فال مزید معاشی تباہی لائے گا، شیخ رشید

Now Reading:

دکانداروں پر اضافی ٹیکس اور بجلی کا شارٹ فال مزید معاشی تباہی لائے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دکانداروں پر اضافی ٹیکس اور بجلی کا شارٹ فال مزید معاشی تباہی لائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے، 30لگثری اشیاء پر پابندی ختم ہوگئی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا، ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزراء کو واپس بلائے گا، بی اے پی والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 6 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور 6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔

واضح رہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں عوام کے لیے پیٹرولیم  مصنوعات سے متعلق بری خبر آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت لیوی بڑھانا ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے لیوی اور ٹیکس صفر کیے گئے تھے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل پر اثر پڑا ہے جبکہ حکومت نے بجٹ میں لیوی کی حد بھی بڑھا دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر