 
                                                      
عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورنے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس میں شریک ملزم عثمان کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
رانا ثنااللہ عدالت میں پیش ہوئے اورملزمان نے بھی پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی، رانا ثنااللہ کا شریک ملزم عثمان کرونا مثبت ہونے کے باعث پیش نہیں ہوا۔
ملزم عثمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کیا۔
رانا ثنااللہ کے منجمد اکاؤنٹ اوردیگر اثاثے کھولنے کی درخواست پرامجد پرویزایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق وہ اثاثے منجمد کیے جائیں گے وہ نارکوٹکس کے کاروبار سے بنائیں جائیں گے۔
وکیل نے دلائل میں کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف 3 سال پہلے مقدمہ کیا گیا اورابھی تک ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔ عدالت میں جمع کیے جانے والے چالان میں ایک ذرہ بھر بھی ثبوت نہیں۔
امجد پرویزایڈووکیٹ نے عدالت میں نیب قوانین کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ججمنٹ بھی پیش کیں اوراستدعا کی کہ رانا ثنااللہ کے اکاؤنٹس اور منجمد اثاثے کھولنے کا حکم دیا جائے۔
امجد پرویزایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس میں کہا گیا کہ ہمیں اس حوالے سے مزید تیاری کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 