Advertisement
Advertisement
Advertisement

والدہ کی درخواست پردعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم

Now Reading:

والدہ کی درخواست پردعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم

عدالت نے والدہ کی درخواست منظورکرتے ہوئے دعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں دعا زہراکی بازیابی سے متعلق دعا زہرا کی والدہ صائمہ کاظمی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ دعا زہرا کو اگلی سماعت یکم اگست کوعدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی والدہ صائمہ کاظمی کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ دعا زہرا کے اغوا کا کیس اس عدالت میں چل رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے رپورٹ آنے کے بعد یہ کیس چائلڈ میرج ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

Advertisement

ظہیرکی بنک اکاؤنٹس اورشناختی کارڈ بحال کرنے کی استدعا

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہرملزم ظہیراوراس کے بھائی شبیرکے بنک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز بحال کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا اغوا کیس کے ملزم ظہیر اور شبیرکی بنک اکاؤنٹس اور قومی شناختی کارڈز بحال کرنےکے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر