آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحٰی اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
آئی جی سندھ آئی جی سندھ نے کہا کہ موٹرسائیکل،کار اسنچنگ/ تھیفٹ، ہاوس رابریز، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں میں اسپیشل برانچ کے کردار کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان اور گروہوں کی یقینی گرفتاری اور ایسے کیسز کی مؤثر تفتیش کی بدولت انھیں مثالی سزاؤں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی وقت پر جوائن کریں عوام کو وقت دیں اور انکے مسائل کو حل کریں جبکہ مقدمات کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج کو ختم کیا جائے، بصورت دیگر مدعی مقدمہ اور اندراج کنندہ پولیس آفیسر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے معیار کو مذید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جائے، علاقوں سے منظم جرائم اور تھانہ بیٹ کلچر کو ختم کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی کو مذید ہائی الرٹ اور غیر معمولی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
