
پیپلز بس سروس سے متعلق کراچی کی عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور اچھی دے دی ہے۔
Another Fleet of 30 Buses for “ Peoples Bus Service “ reached at karachi port last night. Alhamdulillah pic.twitter.com/C4f5jgGtoM
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 2, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن لکھتے ہیں کہ ‘پیپلز بس سروس’ کی 30 بسیں گزشتہ رات کراچی بندرگاہ پہنچی ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں کئی سالوں بعد سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک بہترین بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
پیپلز بس سروس کے نام سے کراچی کی سڑکوں پر 7 مختلف روٹس پر چین سے درآمد شدہ تقریباً 240 بہترین ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی۔
بہترین سفری سہولت کے باوجود ان بسوں کا کرایہ تقریباً عام پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے جتنا ہی رکھا گیا ہے۔
بس کے کرائے کے حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ فی الحال پیپلز بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہوگا اور ابھی یہ ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔
پیپلز بس سروس کے لیے کراچی میں شاہراہ فیصل پر کئی مقام پر پیپلزبس اسٹیشن بنائے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News