Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکزی مساجد پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

Now Reading:

جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکزی مساجد پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ
غلام نبی میمن

جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکزی مساجد پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔

جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق  جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگر کھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحظ کے لیے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کےعمل کو مذید سخت بنائیں۔

Advertisement

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تمام حساس واہم تنصیبات،پبلک مقامات، سرکاری ونجی اہم عمارتوں، وغیرہ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر