Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ریاست پنجاب میں ہر گھر کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارتی ریاست پنجاب میں ہر گھر کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

بھارتی ریاست پنجاب میں ہر گھر کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ریاست پنجاب میں اقتدار میں آنے کے بعد تمام شہریوں کے لیے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا۔

 پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے یکم جولائی سے ریاست کے ہر گھر کے لیے ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھگونت مان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔  31 دسمبر 2021 سے پہلے کے تمام بجلی کے بل معاف کر دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ ریاست کے لوگوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے جو اب تک بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں نکال پارہے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اب سے تمام صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی جس سے عام آدمی کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔

بھگونت مان نے کہا کہ ریاستی حکومت شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے گھرانوں کو فی الحال ہر ماہ 200 یونٹ مفت مل رہے ہیں لیکن اب انہیں  بھی ماہانہ 300 یونٹ بجلی  مفت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان گھرانوں کی بجلی کی کھپت دو ماہ میں 600 یونٹ سے زیادہ ہوتی ہے، تو  انہیں صرف حد سے تجاوز کرنے والے یونٹس کا بل بھرنا ہوگا ۔

تاہم دیگر عام گھرانوں کے لیے  بھگونت مان کا کہنا ہے کہ  اگر ان کی دو ماہ میں بجلی کی کھپت 600 یونٹ سے زیادہ ہو جائے تو انہیں مکمل یونٹس کا بل ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ  صنعتی اور تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ کاشتکار برادری کو مفت بجلی  کی فراہمی جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر