 
                                                      فیول ایڈجسمنٹ پر عدالتی فیصلہ
لاہورہائی کورٹ نے پاورڈویژن اور میپکو کے افسران کو رپورٹس سمیت 28 جولائی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس شان گل نے وزارت انرجی پاور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف 13 لاکھ کا معاملہ ہے۔
وکیل این ٹی ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ پانی و بجلی سے متعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ میپکو اور پاورڈویژن کا ہے۔
جسٹس شان گل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جوائنٹ سیکریٹری پاورڈویژن رپورٹ سمیت پیش ہوں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پربجلی لگانے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ سیکریٹری پانی و بجلی اس کیس سے متعلقہ نہیں ہیں۔
این ٹی ڈی سی کے وکیل نے اس معاملے کا حل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی اور میپکو کے لیگل ایڈوائزر نے بھی وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔
گذشتہ روز سماعت میں عدالت نے لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پرسیکریٹری پانی وبجلی کو طلب کیا تھا۔
وزارت خزانہ اور وزارت انرجی کے افسران عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے آج سیکرٹری پانی و بجلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 