Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا پولیس کولیاری سے اغوا پانچ سالہ بچے کی بازیابی کا حکم

Now Reading:

عدالت کا پولیس کولیاری سے اغوا پانچ سالہ بچے کی بازیابی کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

عدالت نے پولیس کو اگست میں بچے کو بہر صورت بازیاب کرنے کا حکم دے دیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں لیاری سے پانچ سالہ بچے مزمل شاہ کے اغوا کے کیس میں بچے کی بازیابی سے متعلق والد کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پانچ سالہ مزمل چاکیواڑہ سے اغوا ہوا جس پرجسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ دشمنی تھی یا تاوان کے لیے اغوا کیا گیا؟

عدالت نے کا تفتیشی افسرسے مکالمہ کیا آپ نے عزیز و اقارب سے تحقیقات کیں؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ پوری کوشیش کی جا رہی ہیں جلد بازیاب کرا لیں گے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پانچ سالہ بچے کے اغوا کا مقصد تاوان یا دشمنی نکلتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پولیس کام نہیں کرتی۔ عدالتیں پولیس کو ہدایت ہی جاری کرسکتی ہیں۔

Advertisement

عدالت نے تفتیشی افسرسے کہا کہ پانچ سال کا بچہ آپ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔ اس کیس کو سنجیدہ لیں گے، آپ بچے کو بازیابی کروائیں۔

دعا زہرا کیس کا تذکرہ

سماعت کے دوران دعازہرا کیس کا تذکرہ ہوا جس میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پولیس حکام سے کہا کہ لاپتا بچے کی بازیابی کے لیے آپ کچھ نہیں کررہے۔

ڈی ایس پی شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے دعا زہرا کیس میں بھی اچھی تفتیشی کی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے آپ نے کیا تفتیش کی ہے۔ اس میں بھی تو مہربانی کریں۔

دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسرشوکت شاہانی نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرا کیس اغوا کا کیس نہیں بنتا اس لیے سی کلاس کیا ہے۔ دعا زہرا کیس میں  کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔ دعا نے مرضی سے بیان دیا کہ وہ خود گئی۔

شوکت شاہانی نے کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے عدالت فیصلہ کرے گی۔  ہماری تحقیقات کے مطابق دعا خود گئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر