پشاورہائی کورٹ نے ٹھیکے دارکوچڑیا گھرسے دو مہینے میں جھولے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں چڑیا گھر سے جھولے ہٹانے کے لئے ٹھیکہ دار کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار تیمور علی شاہ ایڈوکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ چڑیا گھر میں ہم نے 4 ملین روپے سے زائد کے جھولے لگائے۔ ہم جھولے ہٹارہے ہیں انتظامیہ نے ایک مہینے کا ٹائم دیا ہے یہ ناکافی ہے مزید وقت دیا جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرچڑیا گھر حسینہ نے کہا کہ عدالت نے مارچ 2021 میں چڑیا گھر سے جھولے ہٹانے کا حکم دیا۔ ہم نے ان کو ایک مہینے کا ٹائم دیا لیکن ابھی تک انھوں نے جھولے نہیں ہٹائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر حسینہ نے یہ بھی عدالت سے کہا کہ بار بار ہم ان کو نوٹس دے رہے ہیں یہ کام شروع کرتے ہیں پھرچھوڑ دیتے ہیں۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو چڑیا گھر میں قید کررکھا ہے ان کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہیئے۔ جھولوں کے شور کی وجہ سے جانورپریشان ہوتے ہیں اس وجہ سے عدالت نے ان کو ہٹانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ جانوروں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
پشاورہائی کورٹ نے ٹھیکدارکو دو مہینے میں جھولے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دو مہینے کا ٹائم دیتے ہیں آپ جھولوں کو ہٹائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
