
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر مہمت پیکاسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ترکی کے سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کامیاب مدت کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی مستقل حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دونوں ممالک میں یادگاری تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کوبھرپور طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔نئے سفیر کی تعیناتی کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News