Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیرئیر ہال میں تعمیرات؛ مرتضی وہاب کو جاری شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکم

Now Reading:

فیرئیر ہال میں تعمیرات؛ مرتضی وہاب کو جاری شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکم
مرتضیٰ وہاب

فیرئیر ہال میں تعمیرات کے معاملے میں عدالت نے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو جاری شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فیریئرہال سمیت دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات سے متعلق عدالت کے فیصلے کے خلاف مرتضی وہاب اور کے ایم سی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ڈی جی باغات کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی جبکہ عدالت نے ایڈمنسٹریٹرمرتضی وہاب کو جاری شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیرئیرہال میں تعمیرات کا معاملہ اسی حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ اداروں کو مزید تعمیرات گرانے سے بھی روکنے کا حکم برقراررکھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 20 جون کو فیرئیر ہال میں نئی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

وکیل کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ ثقافتی ورثے کو نقصان نہیں پہنچایا جارہا ہے بلکہ اسے مزید خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ عدالت نے ہمارا مؤقف سنے بغیر تعمیرات گرانے کا حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 20 جون کو ماروی مظہر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے عملے کو فیرئیر ہال کے وزٹ کا حکم دے تھا۔

عدالت نے فیرئیرہال کے گرد تعمیر ہونے والا کنکریٹ اسٹریکچرتوڑنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر