
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو اسوقت گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کرنی چاہیے، عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، رانا ثناءاللہ کو گورنر راج کی بات کرنے سے پہلے متعلقہ آرٹیکل بھی پڑھ لینے چاہئیں، متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق گورنر راج لگانے میں رانا ثناء اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ اس قسم کی حرکت یہ کر سکتے ہیں اور امید ہے نہ ہی وہ انتشار کی بات کریں گے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے لئے سمری تیار کرنا شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تو یہ ہی گورنر راج کے نفاذ کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ہے ، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے اور عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کیلئے لازمی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور اس کی وجہ سے مہنگائی اور بےوزگاری بھی ہوگی۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایف سی کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی کو فورس میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس فورس کو امن اومان کے ساتھ امن دشمنوں کے خلاف آپریشن میں بھی مدد لی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News