جنوبی امریکا کے ملک چلی میں مچھیروں کے ایک گروپ نے نایاب نسل کی مچھلی پکڑ لی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 16 فٹ لمبی مچھلی کانٹے میں پھنسی ہوئی ہے اور ملازمین اسے زمین پر منتقل کر رہے ہیں۔
اس مچھلی کا نام Oarfishہے جو 5 میٹر سے زیادہ لمبی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی سمندر کی گہرائیوں میں رہتی ہے اور اگر یہ سطح پر نظر آنا شروع ہوجائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹیں اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہیں۔
چلی کی مقامی روایت کے مطابق Oarfish طوفان اور زلزلے لاتی ہے، یہ مچھلی گہرے پانی میں رہتی ہے لیکن سطح پر صرف اس صورت میں نظر آتی ہے کہ جب یہ بیمار ہو، مر رہی ہو یا افزائش نسل کرنا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
