
شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنیوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب موسم کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن میں ہوا 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News