Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رانا تنویر

Now Reading:

حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

رانا تنویر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے داخلہ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری اور جامعات مل کر تحقیق و تعاون کے ذریعے ملکی مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور تکنیکی تجرںہ رکھنے والے افراد کی پوری دنیامیں مانگ ہے، حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں پیشہ وارانہ تعلیم کے پروگرام شروع کریں، سعودی عرب کے حکام نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنے کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ امن و برداشت اور اعلی تعلیم کے فروغ میں اسلامی یونیورسٹی کا کردار قابل ستائش ہے، اسلامی یونیورسٹی کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

Advertisement

دوسری جانب مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اساتذہ کے ادب میں ہی کامیابی ہے، طلباء و طالبات مسقبل کے معمار ہیں، انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی ترویج میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے، اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے  میں جامعات کا کردار کلیدی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں مولانا عبدالغفور حیدری، ریکٹر و صدر اسلامی یونیورسٹی سمیت نائب صدور فکیلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر