
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بد تمیزی، بد کلامی، جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن نشستوں پر ن لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ وہی نشستیں ہیں جو 2018 میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی، انکے سابقہ کھلاڑیوں کو حالیہ کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی، دوسری بات یہ کہ پی ٹی آئی 20 نشستوں میں سے پانچ ہاری توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟
حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی پندرہ جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پر بے جاتنقید اور جھوٹے الزامات سے گریز کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ کل الیکشن کمشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کرینگے۔
حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دور گزر گیا، کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی بد کلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اور برائیوں کے حامل پارٹی کی جیت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News