Advertisement
Advertisement
Advertisement

بد تمیزی، بد کلامی، جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، حافظ حمداللہ

Now Reading:

بد تمیزی، بد کلامی، جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بد تمیزی، بد کلامی، جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن نشستوں پر ن لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ وہی نشستیں ہیں جو 2018 میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی، انکے سابقہ کھلاڑیوں کو حالیہ کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی، دوسری بات یہ کہ پی ٹی آئی 20 نشستوں میں سے پانچ ہاری توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی پندرہ جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پر بے جاتنقید اور جھوٹے الزامات سے گریز کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ کل الیکشن کمشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کرینگے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دور گزر گیا، کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی بد کلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اور  برائیوں کے حامل پارٹی کی جیت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر