Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل کا اپنی مصنوعات میں لاک ڈاؤن فیچر شامل کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایپل کا اپنی مصنوعات میں لاک ڈاؤن فیچر شامل کرنے کا اعلان
ایپل کا اپنی مصنوعات میں لاک ڈاؤن فیچر شامل

عالمگیر وبا کورونا کے دوران دنیا بھر میں بہت سے ایسے لفظوں کا استعمال بھی دیکھنے میں آیا جو اس سے قبل صرف لغات میں پائے جاتے تھے۔ مثال کے طور پر اس عرصے میں جو الفاظ سب سے زیادہ سنے گئے وہ تھے قرنطینہ اور لاک ڈاؤن۔

قرنطینہ نے مسافروں کے لیےدہشت کی فضا قائم کی تو لاک ڈاؤن نے دنیا بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کو خوف میں مبتلا کیے رکھا۔ کورونا کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکی معیشتوں کو زبوں حالی کا شکار کردیا۔

لیکن امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنی تمام مصنوعات میں ’لاک ڈاؤن موڈ ‘ کے نام سے ایک سیکیورٹی فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

یہ خصوصی فیچر ایپل آئی فون، آئی پوڈز اور میک کے ایسے استعمال کنندگان کےلیے تیار کیا گیا ہے جنہیں سائبر حملے کے خطرات زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

Advertisement

 ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن موڈ آئندہ آنے والے آپریٹنگ سسٹم میں ایپل کی تمام مصنوعات کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ فیچر کسی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فون کے کچھ مخصوص فنکشنز کو بلاک کرتے ہوئے نامعلوم استعمال کنندہ کو کال کرنے سے روک دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل ایپ اسٹور پر ڈیڑھ ارب ڈالر فراڈ کی کوشش!

ایپل کی جانب سے اس فیچر کی تیاری پر کام کا آغاز اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے اسپائے ویئر کی جانب سے ایپل ڈیوائسز رکھنے والے ایکٹوسٹ، سیاست دانوں اور صحافیوں کے فون ہیک ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔

ایپل نے حال ہی میں این ایس اور پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے اپنے پیگا سسز سافٹ ویئر کے ذریعے 150 مختلف ممالک کے لوگوں کے فون ہیک کیے۔

مزید پڑھیں: آئی فون ای سم چند لمحوں میں دوسرے موبائل میں منتقل، مگر کیسے؟

Advertisement

واضح رہے کہ پیگا سسز سافٹ ویئر آئی فون اوراینڈروئیڈ ڈیوائسز کو اپنانشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، اور اپنے آپریٹرز کو پیغامات، تصاویر، ای میلز اور کالز کو ریکارڈ کرتے ہوئے خفیہ طور پر مائیکرو فون اور کیمروں کو بھی ایکٹو کردیتا ہے۔

اس اسپائے ویئر کی خالق کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اسے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف استعمال کے لیے بنایا گیا ہے اور صرف انسانی حقوق کا اچھا ریکارڈ رکھنے والے ممالک کی افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو ہی فروخت کیا جاتا ہے۔

ایپل کے ہیڈ آف سیکیوریٹی انجینئرنگ اینڈ آرکٹیکچر ایوان کرستک کا کہنا ہے کہ اس کا لاک ڈاؤن موڈ فیچر کسی ممکنہ خطرے کی صورت میں پیغامات، ویب براؤزنگ، فون کالزتک رسائی کو ناممکن بنادیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر