
پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران متاثرہ خاندانوں میں غذائی اشیاء اور اجناس کے راشن پیک تقسیم کیے گئے ہیں ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کی ٹیمیں کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
On the special instructions of Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force, PAF Bases situated in Karachi are actively participating in relief operations in the rain affected areas of Karachi.
Advertisement— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) July 15, 2022
ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پی اے ایف کی ٹیمیں ان ضرورت مند خاندانوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں جن کے گھر اس قدرتی آفت میں ڈوب گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راشن پیک، جن میں بنیادی غذائی اشیاء اور اجناس جیسے آٹا، چاول، چینی، تیل، دالیں وغیرہ شامل ہیں، تقسیم کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News