Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا
ناموس رسالت ﷺ

قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا جس کے لئے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس میں غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

مراسلے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی اجلاس سے متعلقہ شعبہ جات کے علاوہ کل دیگر تمام شعبہ جات بند ہوں گے۔

غیر معمولی ان کیمرہ اجلاس کے لئے میڈیا سمیت غیر متعلقہ شعبہ جات کو بھی جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر1 پر قائم میڈیا سینٹر تک آنے کی اجازت ہو گی۔

میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 سے آگے نہ بڑھنے دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

Advertisement

کسی صحافی کو پریس لاؤنج ، پارلیمانی راہداریوں، سپیکر چیمبر یا پارلیمنٹ اندر کسی بھی دفتر تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر