Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے نارتھ اسٹریم ون کے ذریعے یورپ کو گیس کی ترسیل بحال کردی

Now Reading:

روس نے نارتھ اسٹریم ون کے ذریعے یورپ کو گیس کی ترسیل بحال کردی

سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے باعث نارتھ اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے روس سے یورپ کو گیس کی سپلائی بند کر دی تھی تاہم، اب روس نے اس راستے گیس سپلائی بحال کر دی ہے۔

جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے صدر کلاؤس میولر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ یہ پائپ لائن اس وقت اپنی تقریباً تیس فیصد صلاحیت پر کام کر رہی ہے اور اس مقدار کے لیے بھی محض دو گھنٹے تک ہی کی ضمانت دی گئی ہے۔ ایک دن کے اندر اندر سپلائی کی شرح میں تبدیلی آنا غیر معمولی بات ہے۔

جرمنی نے کریملن پر توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

یورپی کمیشن نے بدھ کے روز یورپی یونین کے ممالک پر زور دیا  تھا کہ وہ آئندہ موسم سرما کے مہینوں میں قدرتی گیس کی اپنی ہاں طلب میں 15 فیصد تک کی کمی کریں اور اگر روس گیس کی لائف لائن کو منقطع بھی کر دیتا ہے تو اس صورت میں یورپی کمیشن کو مطلوبہ طلب میں کمی کرنے سے متعلق خصوصی اختیارات دیے جائیں۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین کا کہنا تھا کہ روس توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور اسی لیے کسی بھی صورت میں چاہے یہ روسی گیس کی جزوی کٹوتی ہو یا مکمل کٹ آف، یورپ کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جرمن چانسلر اولاف شولز نے رواں ہفتے کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اناج اور توانائی کی ترسیل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے باز نہیں آ رہا۔ ہمیں اپنی حفاظت کے لیے پر عزم رہنا چاہیے۔

دوسری جانب، روسی صدر پیوٹن نے سپلائی کے مسائل کی تمام تر ذمہ داری مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں پر ڈالی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر