امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر قائد پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر کس حالات سے گزر رہا ہے سب کومعلوم ہیں لیکن حکمران کی لوڈشیڈنگ نے پورے شہر کو نکارہ کیا ہوا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پورا شہر پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کے فور کے منصوبے کا پروجیکٹ بیس سال پہلے کا ہے، نعمت اللہ صاحب نے اس پر خرچہ کیا لیکن اس وقت سے ایسا ہی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف جب وزیر اعظم بنے تو اس کو ایک خط لکھا کہ پانی کے حوالے سے آپ کام کرنا چارہے ہیں تو انھیں صحیح کریں لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
