
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن الزامات نہیں لگائے جاتے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ہے، ان جماعتوں نے یہ چیلنج لیا جو سمجھتے تھے عمران خان مسائل حل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی نشست میں تمام لوگوں نے اپنے اپنے مشورے دیے ہیں، سیاسی جماعتوں نے کئی الیکشن جیتے بھی اور ہارے بھی ہیں، مورال ان کا نیچے جاتا ہے جن کا فین کلب ہو اور سوشل میڈیا پر چل رہے ہوں۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم نے مشورہ دیا ہے مہنگائی پر جلد سے جلد کنٹرول کیا جائے، سیاست میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن الزامات نہیں لگائے جاتے، یہاں جیت کر بھی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News