گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔
بلیغ الرحمان سے پاکستان مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ کے وفد کی صدر مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ مفتی انتخاب احمد نوری کی قیادت میں ملاقات ہوئی جس میں علماء کرام نے ملک کو معاشی بحران سے نجات کے لیے دعا کی۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کی نمائندگی اچھا پیغام دیتی ہے۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ اگست سے پنجاب کے تمام اسکولوں میں قرآن کی تعلیم پہلی دفعہ مکمل طریقے سے شروع کر دی جائے گی، اس حوالے سے قانون 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں پنجاب اور وفاق میں پاس کیا گیا تھا۔
انکا کہنا ہے کہ معاشرے میں علماء کا کردار درخشاں ستارے کی مانند ہے، علماء دین سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان کی عزت، تکریم مقدم ہونی چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری قائم کرنے میں علماء کرام کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو دین کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں بطور وفاقی وزیر تعلیم قرآن کریم کی تعلیم کے لیے اقدامات کیے، ملک میں امن، استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ وفد میں جنرل سیکرٹری پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد، پیر سید عمران شاہ اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
