
بارش
صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہی سے 34 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 جون سے11 جولائی تک صوبے بھر میں 34اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی تباہی سے 12 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں 10 اور 11 جولائی کو ہوئی بارشوں کے اعداد و شمار کردیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کیماڑی میں 231اعشاریہ 75ملی میٹر، ضلعی شرقی میں 203اعشاریہ 3ملی میٹر جبکہ ضلع کورنگی میں 191ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 129اعشاریہ 8 ملی میٹر ضلع جنوبی میں 132ملی میٹر اور ضلع ملیر میں 98ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
اسکے علاوہ ضلع غربی میں 53اعشاریہ 9ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News