Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم سے پاک امریکن بزنس فورم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاک امریکن بزنس فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات، ملک میں برآمدی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ریاست پہلے، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی اور معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کئے۔

Advertisement

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع برؤئے کار لائیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر 6-7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا ہے۔

خیال رہے کہ وفد میں سیکٹری جنرل پاک امریکن بزنس فورم وقار خان، صدر ریاض حسین اور سینئر نائب صدر انور اعظم شامل. ملاقات میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پوری محترمہ فاطمہ جناح کو قائداعظم کے لازوال ساتھ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پوری محترمہ فاطمہ جناح کو قائداعظم کے لازوال ساتھ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم
شہباز شریف

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری محترمہ فاطمہ جناح کو قائداعظم کے لازوال ساتھ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ماردر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو پاکستان کیلئے خدمات اور تخلیقِ پاکستان میں قائد اعظم کے لازوال ساتھ پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ ملت ایثار، مقصد سے لگن اور بے لوث جدوجہد کا پیکر تھیں، انکی سیاسی جدوجہد اور عظیم کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔

مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 55ویں برسی آج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو پیدا ہوئی اور سن 1910 میں انہوں نے میٹرک اور 1913 میں سینئر کیمبرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کیا اور 1919 میں ڈینٹل یونیورسٹی آف کولکتہ سے ڈینٹیسٹ کی تعلیم مکمل کی۔

Advertisement

تاہم 1929 میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زوجہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی زندگی بھائی کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے نہ صرف نجی زندگی میں بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ساتھ دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔

علاوہ ازیں 7 اگست 1947 کو محترمہ فاطمہ جناحؒ 56 سال کے بعد دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں، انہوں نے بھارت سے آئی خواتین مہاجرین کی آباد کاری کے لیے پاکستان وومن ایسوسی ایشن قائم کی۔

ہماری تاریخ کی ایک ناقابل تسخیر شخصیت فاطمہ جناحؒ کو ’مادر ملت‘ یعنی (قوم کی ماں) اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب بھی ملا۔

خیال رہے کہ صدارتی انتخابات بنیادی جمہوریت کے اراکین کی رائے دہی پر مشتمل تھے، جس میں فاطمہ جناحؒ کو شکست ہوئی، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر انتخابات میں عوام کو براہ راست حق رائے دہی استعمال کرنے کاموقع ملتا تو محترمہ فاطمہ جناح کی کامیابی یقینی تھی۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967 کو 73 سال کی عمر میں کراچی میں دنیا فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر