موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فارن فنڈنگ سے متعلق سوال کر دیا۔
ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ کون فیصلہ کرے گا کہ کون سی فنڈنگ حلال ہے اور کونسی حرام‘۔
یہ کون فیصلہ کرے گا کہ کونسی فنڈنگ حلال ہے اور کونسی حرام
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 30, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جب ملک دیوالیہ ہونے کہ دہانے پر کھڑا ہے بجائے ملک کی معیشت بچانے کے ہمیں کیوں فورن فنڈنگ کیسز اور اخباروں کے مضامین اور ادھر ادھر کی باتوں میں الجھا رہیں ہیں؟
انہوں نے مزید کہاکہ اتنی گہری چال بھی نہ چلیں کہ ملک ہی ہاتھ سے نکل جائے پھر تمام اللے تللے کہاں ہونگے یہ ساری موجیں اسی ملک کے مرہون منت ہیں۔
جب ملک دیوالیہ ہونے کہ دہانے پر کھڑا ہے بجائے ملک کی معیشت بچانے کے ہمیں کیوں فورن فنڈنگ کیسز اور اخباروں کے مضامین اور ادھر ادھر کی باتوں میں الجھا رہیں ہیں؟اتنی گہری چال بھی نہ چلیں کہ ملک ہی ہاتھ سے نکل جائے پھر تمام اللے تللے کہاں ہونگے یہ ساری موجیں اسی ملک کے مرہون منت ہیں
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 30, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوال کیا کہ ہم الیکٹڈ اور سلیکٹڈ کے ارد گرد ہی گھومتے رہیں گے یا ووٹ کی طاقت کو بھی کوئی کریٹڈ ملے گا ؟؟
اب پورے ملک میں انتخابات صاف شفاف اور فوری
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 26, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
