بھارتی ایئر لائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت سے آنے اور جانے والے طیاروں کی چوتھی مرتبہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلاین “انڈیگو” کی پرواز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی جبکہ انڈیگو ایئرلاین کی پرواز کا طیارہ ایربس 320 شارجہ سے “حیدرآباد دکن” جا رہا تھا۔
سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ پرواز 6 ای۔1406 کے طیارے میں شارجہ سے حیدرآباد دکن جاتے ہوئے بحیرہ عرب کی فضائی حدود کے دوران ہنگامی لینڈنگ کی کال دی۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لائونج منتقل کردیا گیا جبکہ جہاز کے کپتان نے طیارے میں خرابی پر فوری طور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرلاین انڈیگو کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا جبکہ مسافروں کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا۔
سی اے اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 180 مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
