Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، حکومت ہوائی اڈوں کی فیس میں 35 فیصد کمی کے لیے پرعزم

Now Reading:

سعودی عرب، حکومت ہوائی اڈوں کی فیس میں 35 فیصد کمی کے لیے پرعزم

سعودی حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے مملکت اور اس کے ہوائی اڈوں کو پرکشش بنانے کے لیے ایئرپورٹ فیس میں 35 فیصد کمی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تخفیف کا فیصلہ اسی سال  نافذ ہوگا۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی ہوائی اڈوں کو معقول حد تک فیس میں کمی کا اختیار دے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے  15 جولائی 2022 سے  سعودی عرب کی فضائی حدود دنیا بھر کی ایئرلائنز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ہر وہ ایئرلائن جو سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے  مقررہ قواعد و ضوابط پورے کرے گی اسے سعودی عرب کی فضائی سرحدیں استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر دیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب شکاگو معاہدہ 1944 کے تحت عائد ہونے والی پابندیاں پوری کرنا چاہتا ہے۔ اسی جذبے کے  تحت طے کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی شہری ہوابازی  میں استعمال ہونے والے مسافر ہوائی جہازوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا سب کے ساتھ یکساں معاملہ ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ وہ تین براعظموں کو جوڑنے والے خصوصی محل وقوع کی اپنی پوزیشن دنیا بھر میں مضبوط بنائے۔ اسی تناظر میں مملکت کی فضائی حدود تمام ایئرلائنز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر