ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس میں سب سے زیادہ کیسز شہر کراچی میں ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق شادی کی تقریبات ، تمام تقریبات ، جم ، سیمنا ، مزارات پر مکمل ویکسین شدہ افراد کو اجازت ہوگئی ۔
پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے میں ویکسین شدہ افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہوگئی۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ شہری سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اسکے علاوہ اسکول میں 12 سال تک بچوں کو ویکسین لازمی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
