
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کمزور اور متنازع ہوتو ملک میں انتشار پھیلتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی تاریخ کیلئے اہم مرحلہ ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئےالگ الگ قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، جیل میں قید کاٹی، ہمیں رو دھو کر ضمانتیں ملیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24گھنٹوں میں مل جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر ٹوٹنے والا قہر چند ججز کے فیصلوں کی وجہ سے ہے، مریم نواز
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے نام 3،3 سال تک ای سی ایل میں شامل رہے، ای سی ایل سے نام نکلے تو اعتراض ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی والوں کے نام 24 گھنٹوں میں ای سی ایل سےنکل جاتے ہیں۔
ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ کسی تحفظات پر جائز بات کریں تو ہتک عزت کا کیس بنا کرنا اہل کردیتے ہیں، عمران خان عدالتوں کی ایسی کی تیسی کردیں اسے کچھ نہیں کہا جاتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News